ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / ہیمبرگ حملہ آور معلوم شدت پسند تھا: حکام

ہیمبرگ حملہ آور معلوم شدت پسند تھا: حکام

Mon, 31 Jul 2017 20:35:31  SO Admin   S.O. News Service

برلن،31جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)جرمن حکام کا کہنا ہے کہ شمالی شہر ہیمبرگ میں ایک سپر مارکیٹ میں چاقو سے حملہ کرنے والا ملزم ایک معلوم شدت پسند تھا۔ حکام کے مطابق یہ شخص نفسیاتی مسائل کا شکار ہے، تاہم ابھی تک اس کے اس حملے کے محرکات سامنے نہیں آئے۔ اس حملے میں ایک شخص ہلاک جب کہ چھ دیگر زخمی ہو گئے تھے۔ 26سالہ فلسطینی نژاد حملہ آور سن 2015ء میں جرمنی پہنچا تھا اور یہاں اس نے اپنی سیاسی پناہ کی درخواست جمع کرائی تھی۔ اس کی درخواست رد ہو جانے کے بعد اس کی ملک بدری کے انتظامات کیے جا رہے تھے۔ جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے اس حملے سے متاثرہ افرادکے لیے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اب تک اس تگ و دو میں ہیں کہ اس حملے کے اصل محرکات معلوم ہو سکیں۔
 


Share: